تاریخ شائع کریں2019 18 May گھنٹہ 22:03
خبر کا کوڈ : 420750

امریکی یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

امریکی پولیس کا کہنا ہے
ریاست انڈیانا کی بال یونیورسٹی کے قریب کے ایک پارٹی میں موجود سات افراد پر فائرنگ کردی گئی جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے
امریکی یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
امریکی پولیس حکام نے کہا ہے کہ ریاست انڈیانا کی بال یونیورسٹی کے قریب کے ایک پارٹی میں موجود سات افراد پر فائرنگ کردی گئی جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ریاست انڈیانا میں بال یونیورسٹی کے قریب ایک پارٹی میں شریک سات افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا - مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے - انڈیانا کی بال یونیورسٹی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ فی الحال یونیورسٹی اور یونیورسٹی کے طلبا کو کسی قسم  کا کوئی خطرہ نہیں ہے - امریکا میں فا‍ ئرنگ کے واقعات  اور گن کلچر  ایک خطرنک شکل اختیار کرگیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکا میں اسلحہ لے کر چلنے کی آزادی ہے - امریکی عوام مختلف شہروں میں بارہا احتجاجی مظاہرے کرکے اسلحہ لے کر چلنے کی آزادی پر پابندی کا قانون وضع کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں لیکن امریکی کانگریس نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdchmvnkv23niqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ