QR codeQR code

امریکا کے ساتھ تجارتی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے پر تاکید

چین نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ تجارتی مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے

18 May 2019 گھنٹہ 22:00

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا ہے کہ بیجنگ چاہتاہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل ہوجائیں لیکن امریکیوں کی طرف اس راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں


چین نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ تجارتی مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا ہے کہ بیجنگ چاہتاہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل ہوجائیں لیکن امریکیوں کی طرف اس راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔
چین کی وزارت تجارت نے بھی ایک بیان میں دیگر ملکوں کے خلاف واشنگٹن کی خودسرانہ پابندیوں کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے امریکا سے کہا ہے کہ وہ اپنے غلط اقدامات کا سلسلہ بند کرے۔
امریکا اور چین کے درمیان مذاکرات کا نیا دور گذشتہ ہفتے کسی نتیجے پرپہنچے بغیر ختم ہوگیا۔ اس سے پہلے بعض ذرائع نے کہا تھا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی مذاکرات کا گیارہواں دور ٹرمپ کے ذریعے چینی مصنوعات پر مزید کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد منسوخ ہوسکتا ہے لیکن گیارہویں دور مذاکرات کے واشنگٹن میں انجام پائے تاہم ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔


خبر کا کوڈ: 420749

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420749/امریکا-کے-ساتھ-تجارتی-اختلافات-مذاکرات-ذریعے-حل-کئے-جانے-پر-تاکید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com