QR codeQR code

یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری

18 May 2019 گھنٹہ 21:56

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے جنوبی صوبے اب اور شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے


سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے جنوبی صوبے اب اور شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر جنوبی صوبے اب اور شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔دوسری طرف جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے بھی فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی صوبے الحدیدہ کے متعدد علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔ یمن پر جارح سعودی اتحاد کے یہ حملے ایک ایسے وقت جاری ہیں جب سوئیڈن میں گذشتہ دسمبر میں فائربندی کے لئے ہوئے سمجھوتے کے بعد اٹھارہ دسمبر سے جنگ بندی نافذ ہے لیکن سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے ایک دن بھی فائربندی کی پابندی نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 420748

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420748/یمن-کے-شمالی-صوبے-صعدہ-رہائشی-علاقوں-پر-بمباری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com