تاریخ شائع کریں2019 18 May گھنٹہ 21:36
خبر کا کوڈ : 420741

آل خلیفہ کے خلاف بحرینی عوام کا ایک مرتبہ پھر احتجاج

شاہی حکومت کی دین مخالف پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے
بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں شاہی حکومت کی علما مخالف پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں
آل خلیفہ کے خلاف بحرینی عوام کا ایک مرتبہ پھر احتجاج
بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں شاہی حکومت کی علما مخالف پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
دارالحکومت منامہ، ابوصبیح، شاخورہ، سار اور کرانہ سمیت متعدد شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ شاہی حکومت کی دین مخالف پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے شیعیان بحرین کے مرجع تقلید آیت اللہ عبداللہ الغریفی سمیت تمام علمائے حق کی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔بحرین کی وزارت داخلہ نے علمائے حق کے خلاف پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آیت اللہ عبداللہ الغریفی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی تقریروں میں دہشت گردی کی مذمت نہیں کرتے۔اس سے پہلے بحرین کی حکومت نے شیعیان بحرین کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ اور انہیں دو سال تک گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے شاہی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف عوامی ناراضگی کی تحریک جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkvnkz23niqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ