تاریخ شائع کریں2019 18 May گھنٹہ 21:33
خبر کا کوڈ : 420739

دمشق اور بغداد کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون کی یقین دھانی

راق اور شام کے اعلی فوجی افسران نے مشترکہ سرحدی علاقے میں ایک دوسرے سے ملاقات کی
عراق اور شام کی مسلح افواج نے مشترکہ سرحدی گزرگاہوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے
دمشق اور بغداد کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون کی یقین دھانی
عراق اور شام کی مسلح افواج نے مشترکہ سرحدی گزرگاہوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
بغداد سے ہمارے نمائند کے مطابق عراق اور شام کے اعلی فوجی افسران نے مشترکہ سرحدی علاقے میں ایک دوسرے سے ملاقات اور سرحدی گزرگاہوں کی سیکورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔شام کی سرحدی فوج کے کمانڈر نے اس موقع پر دمشق اور بغداد کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو خوش آئند قرار دیا  ۔ انہوں نے کہا کہ شام اور عراق ایک قوم اور ایک سرزمین کی حیثیت سے باہمی اقتصادی تعاون اور سرحدی گزرگاہوں کو پھر سے کھولے جانے کی سمت گامزن ہیں۔اس سے پہلے شام کے صدر بشار اسد نے نئے عراقی سفیر سعد محمد رضا کے سفارتی اسناد وصول کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے تعاون کی قدردانی کی تھی۔صدر بشار اسد نے کہا تھا کہ شام کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے انتہائی موثر واقع ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcex78eojh8wfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ