تاریخ شائع کریں۲۸ ارديبهشت ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۳:۲۸
خبر کا کوڈ : 420648

کراچی میں وہابی دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ

وہابی دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ
پاکستان کے شہر کراچی میں سپر ہائی وے پر وہابی دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
کراچی میں وہابی دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ
پاکستان کے شہر کراچی میں سپر ہائی وے پر وہابی دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں سپر ہائی وے پر وہابی دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب 4 دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کردی، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 حملہ آوروں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور اس کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا جب کہ دستی بم حملے سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں  کا تعاقب کیا جا رہا ہے تاہم ہلاک حملہ آور سے ایک پستول برآمد ہوا ہے اور ہلاک حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس