تاریخ شائع کریں2019 18 May گھنٹہ 13:25
خبر کا کوڈ : 420646

جوہری معاہدے کے تحفظ میں عالمی برادری اپنی زمہ داری پوری کرے

عالمی برادری کو چاہئیے کہ جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے اقتصادی اقدامات کرے
عالمی برادری کو چاہئیے کہ جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے اقتصادی اقدامات کرے
جوہری معاہدے کے تحفظ میں عالمی برادری اپنی زمہ داری پوری کرے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل رات ایشیائی ممالک کے اپنے چند ملکوں کے دورے کے اختتام پر ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہئیے کہ جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے اقتصادی اقدامات کرے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹ میں ترکمنستان،ہندوستان،جاپان اور چین کے دوروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ملکوں کے اعلی حکام خاص طور سے جاپان کے وزیراعظم شینزوآبہ، وزیر خارجہ تاروکونو اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ہونے والی ملاقاتیں اور گفتگو مفید رہی۔
ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری، جوہری معاہدے کے رکن ممالک اور ایران کے شرکاء جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے اقتصادی اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وعدہ خلافیوں اور قانون شکنی سے مقابلہ کرنے اور جوہری معاہدے کے یورپی شرکاء کی جانب سے جوہری معاہدے پر قابل قبول اقدامات نہ کرنے کیلئے  پہلے ہندوستان پھر جاپان اورآخر میں چین کا دورہ کیا اور ان ممالک کے حکام سے گفتگو کی۔
https://taghribnews.com/vdcbagba0rhb50p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ