تاریخ شائع کریں2019 18 May گھنٹہ 13:23
خبر کا کوڈ : 420645

ایران مغربی ایشیا میں امن و استحکام کا ضامن ہے

برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرحمید بعیدی نژاد نے
برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سےمغربی ایشیا میں امن و استحکام کے درپے رہا ہے
ایران مغربی ایشیا میں امن و استحکام کا ضامن ہے
برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سےمغربی ایشیا میں امن و استحکام کے درپے رہا ہے۔
برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرحمید بعیدی نژاد نے بی بی سی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے سے نکلنے کے علاوہ غیرضروری کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے اور اشتعال انگیزی پھیلا رہا ہے جس سے علاقے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
بعیدی نژاد نے مزید کہا کہ ایران لڑائی میں پہل نہیں کرے گا تاہم ضرورت پڑنے پر ہماری پوری قوم امریکہ کے سامنے مزاحمت کرے گی.
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کو ایک سال مکمل ہوگیا جبکہ یورپی ممالک نے بھی اپنے وعدوں سے متعلق کوئی اقدام نہیں کیا اور نہ ہی ایران کے معاشی اور تجارتی مفادات حاصل ہوسکے.
حمید بعیدی نژاد نے ایران مخالف معاشی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران تیل کی برآمدات سے اپنی وابستگی کو کم کر رہا ہے اور غیر پٹرولیم اشیاء کی برآمدات میں اضافہ کر رہا ہے کہ جو ایک خاموش انقلاب کا آغاز ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaywnym49nui1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ