QR codeQR code

واشنگٹن اور تہران میں جنگ کی کوئی امید نہیں ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے

18 May 2019 گھنٹہ 13:20

ایران کے ساتھ جنگ کے راستے پر نہیں چل رہے اور واشنگٹن اور تہران میں جنگ کی کوئی امید نہیں ہے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے راستے پر نہیں چل رہے اور واشنگٹن اور تہران میں جنگ کی کوئی امید نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ کو ایران کے ساتھ پیدا شدہ کشیدگی پر بند کمرے میں خصوصی بریفنگ 21 مئی کو دی جائے گی۔ بریفنگ سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا کوئی مشیر مجھے جنگ کا مشورہ نہیں دے رہا۔
واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران سے تنازع میں میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ کے عزائم کے بارے میں بہت جھوٹ بولا جارہا ہے ،اسی جھوٹ اوربے ایمانی کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنی تقاریر میں اس قسم کی باتوں کی تردید کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ خبروں میں آیا تھا کہ امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن جنگ کی باتیں کر رہے ہیں۔
ایران اور امریکہ کی کشیدگی بڑھنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایشیائی دورے کی اگلی منزل چین پہنچ گئے ہیں۔ وہ دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں پیدا کشیدگی اور تناؤ پر گفتگو کریں گے۔
چین روانگی سے قبل ٹوکیو میں ان کا کہنا تھا کہ جوہری ڈیل کو بچانے کے لیے بین الاقوامی برادری نے صرف بیانات دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اس ڈیل کو بچانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہو گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ چین پہنچنے سے قبل جاپان اورہندوستان کے دورے کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 420643

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420643/واشنگٹن-اور-تہران-میں-جنگ-کی-کوئی-امید-نہیں-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com