تاریخ شائع کریں2019 17 May گھنٹہ 10:33
خبر کا کوڈ : 420452

امریکی فوجی نقل وحرکت پر تشویش ہے

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس میں امریکہ کی فوجی نقل و حرکت کو کشیدگی کا باعث قرار دیا ہے
امریکی فوجی نقل وحرکت پر تشویش ہے
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس میں امریکہ کی فوجی نقل و حرکت کو کشیدگی کا باعث قرار دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں خلیج فارس میں امریکی فوجی نقل وحرکت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی نقل و حرکت، باعث تشویش ہے جو پورے علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا باعث بنی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے اس ترجمان نے علاقے کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صبروتحمل سے کام لیتے ہوئے اختلافات کو گفتگو کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔
محمد فیصل نے کہا کہ علاقے میں امریکہ کے بحری بیڑے اور جنگی طیاروں کی موجودگی سے سیکورٹی کی صورت حال جو پہلے ہی بدتر تھی، مزید بحرانی ہو گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnz9txak9xt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ