تاریخ شائع کریں2019 17 May گھنٹہ 10:27
خبر کا کوڈ : 420449

کشمیر میں عام ہڑتال کی کال پر تمام کاروباری مراکز بند

وادی کشمیر میں عام ہڑتال کی کال پر تمام کاروباری مراکز،دکانیں اور تعلیمی ادارے بند
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں رمضان المبارک میں ہلاکتوں کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر آج عام ہڑتال کی جا رہی ہے
کشمیر میں عام ہڑتال کی کال پر تمام کاروباری مراکز بند
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں رمضان المبارک میں ہلاکتوں کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر آج عام ہڑتال کی جا رہی ہے۔
وادی کشمیر میں عام ہڑتال کی کال پر تمام کاروباری مراکز،دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ حکام نے جمعہ کو سرینگر میں تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا کام بند رکھنے کا فیصلہ کیاہے،جبکہ کشمیر یونیورسٹی نے بھی17مئی کو پوسٹ گریجویشن کے داخلی امتحانات موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کل فوج اور پولیس فورس کے علاوہ دیگر ایجنسیوں کے ہاتھوں پلوامہ اور شوپیاں میں 7 کشمیریوں کو ہلاک کرنے کے خلاف آج 17 مئی بروز جمعہ ریاست گیر ہڑتال کے ذریعے ایک پُرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی۔
یاد رہے کہ پلوامہ اور شوپیاں میں کل ہندوستانی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 7 کشمیری اور 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcc0xq0o2bqi08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ