تاریخ شائع کریں2019 15 May گھنٹہ 19:16
خبر کا کوڈ : 420337

ہمارا عزم و ارادہ دشمن سے زیادہ مضبوط ہے

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا
دشمنوں کی یلغار کے مقابلے میں ایرانی قوم کا حتمی آپشن استقامت اور پائیداری ہے اس لئے کہ موجودہ امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات زہر ہے
ہمارا عزم و ارادہ دشمن سے زیادہ مضبوط ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے کل ایران کے اعلی حکام سے ہونے والی ملاقات میں فرمایا کہ دشمنوں کی یلغار کے مقابلے میں ایرانی قوم کا حتمی آپشن استقامت اور پائیداری ہے اس لئے کہ موجودہ امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات زہر ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ جنگ نہیں ہو گی بلکہ یہ مقابلہ در اصل عزم اور ارادوں کا مقابلہ ہے اور ہمارا عزم و ارادہ دشمن سے زیادہ مضبوط ہے اور اس بار بھی اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فتح ایرانی قوم کے قدم چومے گی۔
 رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ،ایران کے دشمن اور ان میں سر فہرست امریکہ اپنے زعم میں یہ تصور کرتا ہے کہ سخت ترین پابندیوں سے ہم ایران کو نقصان پہنچائیں گے جبکہ ایسا نہیں ہے اسلامی نظام کی بنیادیں ایرانی عوام اور حکام کی ہمت و توانائی کے سبب مضبوط ہیں۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ کے علاوہ خلیج فارس کے علاقے کے قارون کی دولت سے بھی نہیں ڈرنا چاہئیے اس لئے کہ وہ کچھ بھی نہیں کر سکتے۔
 رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کے سرکاری اداروں کے اعداد و شمار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ 41 ملین امریکی بھوک مری اور غذائی مشکلات سے دوچار ہیں اور اسی طرح 40 فیصد نو مولود بچے ناجائزہیں، 2 ملین 2 لاکھ افراد جیلوں میں ہیں (جو آبادی کے تناسب سے دنیا میں سب سے زیادہ ہے ) منشیات کا استعمال امریکہ میں بہت زیادہ ہے اور امریکہ میں فائرنگ کے 31 فیصد واقعات رونما ہوتے ہیں جو آبادی کے تناسب سے دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور یہ سب امریکہ کی حقیقت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ امریکہ کو بہت بڑا،اور خطرناک کر کے پیش نہیں کرنا چاہئیے البتہ دشمن کی دشمنی سے بھی غفلت نہیں کرنی چاہئیے تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ امریکہ مختلف مسائل و مشکلات میں پھنس چکا ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ہمارا یورپی ممالک کے ساتھ کوئی جھگڑا اور مسئلہ نہیں تھا لیکن انہوں نے بھی اپنے کسی بھی وعدے پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی کسی وعدے پر عمل کریں گے تاہم وہ صرف یہ دعوی ضرور کرتے ہیں کہ ہم جوہری معاہدے پر قائم ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcipua5yt1arp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ