تاریخ شائع کریں2019 15 May گھنٹہ 19:12
خبر کا کوڈ : 420336

امریکی حکام اپنے غلط اندازوں سے بڑا نقصان اٹھائے گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا
صدر مملکت حسن روحانی نے رہبرانقلاب اسلامی سے اعلی حکومتی عہدیداروں کی ملاقات کے موقع پر اپنی تقریر میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا
امریکی حکام اپنے غلط اندازوں سے بڑا نقصان اٹھائے گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا ایرانی عوام کو نہیں جھکا سکے گا۔
صدر مملکت حسن روحانی نے رہبرانقلاب اسلامی سے اعلی حکومتی عہدیداروں کی ملاقات کے موقع پر اپنی تقریر میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام اپنے غلط اندازوں سے یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ چند مہینے کے اندر ایران کی عظیم قوم کو گھٹنے ٹیکنے مجبورکردیں گے اور انہوں نے اس کے لئے وقت اور تاریخ تک بتادی تھی لیکن ایران کے عوام نے اپنی استقامت و پامردی کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ میں سنہرے ایام اور لمحات کو رقم کیا ہے - انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ رہبرانقلاب اسلامی، عوام، حکومت اور پارلیمنٹ سب نے مل کر دشمن کو شکست دی ہے کہا کہ آج بھی دشمن دھونس و دھمکی دے رہا ہے صبح کو اپنا بحری بیڑہ بھیجتا ہے تو شام کو اپنا ٹیلی فون نمبر دیتا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کی غیر قانونی علیحدگی اور وعدہ خلافی کے بعد ایرانی عوام کی بردباری کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنے دوستوں اور یورپی یونین دونوں کو کہ جنھوں نے ایران سے مہلت مانگی تھی تاکہ وہ ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے وعدوں پر عمل کرسکیں کافی موقع دیا- انہوں نے کہا کہ ایران نے آٹھ مئی سے یورپی ملکوں کو ساٹھ روز کی مہلت دی ہے تاکہ وہ ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے وعدوں پر عمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یورپی ملکوں نے اس عرصے میں اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو ایران ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے دو دیگر وعدوں پر عمل درآمد کو روک دے گا۔
https://taghribnews.com/vdchxvnk-23nixd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ