تاریخ شائع کریں2019 15 May گھنٹہ 19:03
خبر کا کوڈ : 420333

ایرانی قوم امریکی دباو میں نہیں آئیے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کل رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ایرانی حکام کی ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا
ایرانی قوم امریکی دباو میں نہیں آئیے گی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کل رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ایرانی حکام کی ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکی دباو اور پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کی سوچ غلط تھی جو یہ سمجھتے تھے کہ صرف چند مہینوں میں ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے اور اس کام کیلئے انہوں نے تاریخ کا بھی تعین کیا تھا لیکن ایران کی قوم نے استقامت و بہادری سے نئی تاریخ رقم کی۔ 
صدرمملکت نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی قوم، حکومت اور پارلیمنٹ، دشمن کی شکست کا باعث بنی کہا کہ آج بھی دشمن ہمارے ملک کے خلاف سازش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن صبح اپنے بحری بیڑے بھیجتا ہے اور رات کو فون نمبردیتا ہے. البتہ ہمارے پاس ان کے زیادہ فون نمبرموجود ہیں اور جس بھی تاریخ اور دن وہ ایرانی قوم کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں ان کا اصلی اور حقیقی فون نمبر وہی ہے.
حسن روحانی نے دنیا کی اقوام اور ایرانی قوم کے خلاف امریکی ظلم و جارحیت کی جانب اشارہ کیا اور وائٹ ہاؤس کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ توبہ کرو اور واپس آؤ، راستہ کھلا ہے شاید ایرانی عوام آپ کے تاریخی جرم اور ظلم کو نظر انداز کریں.
ایران کے صدر نے عالمی جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیر قانونی علیحدگی کے بعد ایرانی عوام کی بردباری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے دوست اور یورپی یونین کو ان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے کافی موقع دیا مگر آج قانونی راستہ استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے اور ہم نے 8 مئی سے جوہری معاہدے کے بعض احکامات پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس معاہدے کے فریقین کو 60 دن کی مہلت دی ہے تا کہ وہ تیل اور بینکاری شعبوں کے علاوہ دیگر امور سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کریں.
https://taghribnews.com/vdcex78exjh8wxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ