تاریخ شائع کریں۲۵ ارديبهشت ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۸:۴۵
خبر کا کوڈ : 420329

ایران دفاع کے لئے ہرطرح سے تیار ہے

جواد ظریف نے نئی دہلی میں ہندوستانی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران کشیدگی نہیں چاہتا لیکن وہ اپنے دفاع کے لئے ہمیشہ تیار رہا ہے
ایران دفاع کے لئے ہرطرح سے تیار ہے
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران کشیدگی نہیں چاہتا لیکن وہ اپنے دفاع کے لئے ہمیشہ تیار رہا ہے۔
 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے نئی دہلی میں ہندوستانی نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران امریکا کی جنگ پسندانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنا دفاع کیا ہے اور امریکا بلاسبب ایران کے ساتھ کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کشیدگی نہیں چاہتا لیکن اپنے دفاع کے لئے ہرطرح سے تیار ہے۔ انہوں نے اپنے دورہ ہندوستان کے مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، ایران کا تجارتی شریک ملک ہے اور مختلف میدانوں میں ہندوستان کے ساتھ ہمارے قریبی تعلقات ہیں-
انہوں نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان خصوصی مالیاتی سسٹم پہلے سے ہی تیار کیا گیا تھا اور اس سے دونوں ملکوں کے تعاون کے لئے استفادہ کیا جا رہا ہے-
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان ایرانی تیل کے بڑے خریدار ملکوں میں سے ایک ہے-
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس