تاریخ شائع کریں2019 15 May گھنٹہ 18:32
خبر کا کوڈ : 420327

امریکہ بھارت کو ایف-21 جنگی طیارے بنا کر دے گا

ہیڈ مارٹن نے بھارت کو ایف-21 جنگی طیارے بنا کر دینے کی پیشکش کی ہے
امریکہ کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے بھارت کو ایف-21 جنگی طیارے بنا کر دینے کی پیشکش کی ہے، جو خاص طور پر بھارت کے لیے ہی تیار کیے جائیں گے
امریکہ بھارت کو ایف-21 جنگی طیارے بنا کر دے گا
امریکہ کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے بھارت کو ایف-21 جنگی طیارے بنا کر دینے کی پیشکش کی ہے، جو خاص طور پر بھارت کے لیے ہی تیار کیے جائیں گے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے بھارت کو ایف-21 جنگی طیارے بنا کر دینے کی پیشکش کی ہے، جو خاص طور پر بھارت کے لیے ہی تیار کیے جائیں گے۔ امریکی کمپنی لوک ہیڈ مارٹن کا ایف-21، بوئنگ کا ایف اے - 18، ڈیسالٹ ایویشن کا رافیل، یورپی کمپنی کا یورو فائٹر ٹائفون، روس کا مگ 35 اور سوئیڈش کمپنی ساب کا گریپن، وہ طیارے ہیں جن کی خریداری میں بھارت دلچسپی رکھتا ہے۔ مذکورہ ٹینڈرز کے پیش نظر لوک ہیڈ مارٹن کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے طویل مدتی بین الاقوامی دفاعی شراکت داری کے لیے پُر عزم ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت کی جانب سے 18 ارب ڈالر کے ایک سو 14 جنگی طیارے خریدنے کی کوششیں جاری ہیں جس کے لیے ٹینڈرز بھی جاری کیے گئے جو حالیہ دور میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی ڈیل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchivnkq23nixd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ