تاریخ شائع کریں2019 15 May گھنٹہ 18:26
خبر کا کوڈ : 420326

ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کی مثال قائم کردی ہے

صدرٹرمپ اسرائیل کے بہترین دوست ثابت ہوئے ہیں
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کی دوستی کے سلسلے میں اہم اور تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔
ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کی مثال قائم کردی ہے
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی اسرائیل کے ساتھ گہری دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کی دوستی کے سلسلے میں اہم اور تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی اسرائیل کے ساتھ گہری دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اب تک صدرٹرمپ اسرائیل کے بہترین دوست ثابت ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کی دوستی کے سلسلے میں اہم اور تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے اسرائیل کو مضبوط بنانے کی کوشش کی اور اپنا سفارتخانہ بھی بیت المقدس منتقل کردیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو کمزور کرنے کے سلسلے میں صدر ٹرمپ نے امریکی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں ایجاد کی ہیں۔ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اسرائیل کا بہترین دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بہترین دوست  ثابت ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgxz9t3ak9xw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ