تاریخ شائع کریں2019 15 May گھنٹہ 18:12
خبر کا کوڈ : 420322

شام میں تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں 7 عام شہری جاں بحق

شام میں دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں
امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حلب کے مختلف علاقوں پرراکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں 7 عام شہری جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے
شام میں تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں 7 عام شہری جاں بحق
شام میں دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں۔
سانا نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حلب کے مختلف علاقوں پرراکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں 7 عام شہری جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حلب کے علاقے النیرب  پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں بچوں سمیت 21 افراد خاک وخون میں غلطاں ہوگئے۔
واضح رہے کہ غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے متعدد گروہ مغربی اور مشرقی حلب کے مضافات میں چھپے ہوئے ہیں جہاں سے وہ عام شہریوں کو نشانہ بناتےہیں۔
دوسری طرف شامی فوج نے کہا ہے کہ شمالی حماہ میں دہشتگرد گروہ النصرہ فرنٹ کا حملہ پسپا کرکے درجنوں شرپسندوں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔
شامی فوج کی کارروائی میں النصرہ فرنٹ کی 9بکتربند گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔
https://taghribnews.com/vdccixq0i2bqi18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ