QR codeQR code

سعودی تیل کی سپلائی لائن دھماکے سے تباہ

سعودی عرب کے وزیر تیل خالد الفالح نے کہا ہے

15 May 2019 گھنٹہ 17:56

بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے یَنبُع کے قریب سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ڈرون طیاروں نے حملہ کیا ہے


بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے یَنبُع کے قریب سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ڈرون طیاروں نے حملہ کیا ہے۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی عرب کے وزیر تیل خالد الفالح نے کہا ہے کہ یَنبُع سے الشرقیہ کے درمیان پائپ لائن کے ذریعے تیل کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی نے بھی ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا تھا کہ ریاض کے علاقے میں قائم ملک کی سب سے بڑی تیل کی تنصیبات کے دو پمپنگ اسٹیشنوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
سعودی وزیر تیل نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
اس سے پہلے یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ یمنی فوج کے سات ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے اندر تیل اور دیگر صنعتی تنصیبات کو حملوں کو نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 420317

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420317/سعودی-تیل-کی-سپلائی-لائن-دھماکے-سے-تباہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com