تاریخ شائع کریں2019 14 May گھنٹہ 21:47
خبر کا کوڈ : 420127

ایرانی قوم کو کوئی بھی دھمکی نہیں دے سکتا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کل ملک کے اہلسنت علماء اور شخصیات سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر کہا کہ ایران اور ایرانی قوم کو کوئی بھی دھمکی نہیں دے سکتا۔
ایرانی قوم کو کوئی بھی دھمکی نہیں دے سکتا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کل ملک کے اہلسنت علماء اور شخصیات سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر کہا کہ ایران اور ایرانی قوم کو کوئی بھی دھمکی نہیں دے سکتا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے کل ملک کے اہلسنت علماء اور شخصیات سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کو دشمنوں کی جانب سے مختلف قسم کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہا کہ ہم دشمنوں کو شکست دے کر اس مشکل دور سے بھی با وقار طریقے سے نکل جائیں گے۔
صدرمملکت حسن روحانی نے اسلامی انقلاب اور ملکی امور میں اہلسنت افراد کی فعال سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اہلسنت مسلمان انتخابات میں بھی بھر پور شرکت کر کے اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانے میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہیں۔
ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا اسلامی انقلاب کسی خاص مذہب کیلئے نہیں ہے اور اسلامی انقلاب میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے کام کیا اور یہ سب اس ملک اور اسلامی انقلاب سے تعلق رکھتے ہیں۔
صدرمملکت حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ سرحدی علاقوں میں بسنے والے ایران کے اہلسنت مسلمانوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی ایام سے ہی اسلامی انقلاب کیلئے اپنی وفاداری کا اعلان کیا اور ابھی تک  اپنے اس عزم پر قائم ہیں کہا کہ آج سب اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ ایران کے شیعہ اور سنی مسلماں ایک دوسرے کے کاندھے سے کاندھا ملاتے ہوئے ایران کی ترقی و پیشرفت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcf0xdjew6d0ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ