تاریخ شائع کریں2019 14 May گھنٹہ 19:12
خبر کا کوڈ : 420113

غاصب صہیونی حکومت عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا
اسلامی جمہوریہ ایران نے یوم نکبت کی مناسبت سے فلسطینی قوم سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے
غاصب صہیونی حکومت عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے
اسلامی جمہوریہ ایران نے یوم نکبت کی مناسبت سے فلسطینی قوم سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے اور یہ تمام علاقائی بحرانوں کی جڑ ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطین پر ناجائز قبضے کا خاتمہ کروا کے فلسطینی قوم کی مدد کرے تا کہ وہ بیت المقدس کو اس سرزمین کا اصل دارالحکومت بناسکے.
بیان کے مطابق، فلسطینی سرزمین میں تمام الہی ادیان مسلم، عیسائی اور یہودی کے پیروکار بستے ہیں لہذا عالمی برادری کو چاہئے کہ فلسطینیوں سے ان کی آبائی سرزمین کی واپسی کے لئے تعاون کرے.
 ایران کے دفترخارجہ کے بیان کے مطابق، 71 سال پہلے فلسطینی سرزمین میں صہیونیوں کی ناجائز وجود کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے آج علاقائی امن اور عالمی سلامتی کو بڑا خطرہ لاحق ہے.بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 مئی 1948 میں دنیا بالخصوص عالم اسلام نے تاریخ کے دردناک ترین واقعے کا سامنا کیا جس کے بعد فلسطینی عوام ہرگز چین اور امن سے زندگی نہ گزار کرسکے.71 سال پہلے ایک گروہ نے نسل پرستی اور انتہاپسندانہ سوچ کو بنیاد بنا کر فلسطینی سرزمین پر قبضہ جمایا اور یہاں کے باشندوں بشمول مرد، خواتین اور بچوں کا بے دردی سے قتل عام کا آغاز کیا یا انھیں گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا.
دفترخارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اس واقعے کو یوم نکبت کا نام دیا گیا اور یہ وہ دن ہے جس کے بعد فلسطینی عوام پر بڑے بڑے واقعات و حادثات رونما ہوئے اور لاکھوں فلسطینیوں کو اپنی ہی سرزمین سے بے دخل کیا گیا.
https://taghribnews.com/vdca6wnye49nu61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ