تاریخ شائع کریں2019 14 May گھنٹہ 18:50
خبر کا کوڈ : 420107

ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی ضرورت ہے

یورپی یونین نے انسٹیکس کے تحت ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے
یورپی یونین نے انسٹیکس کے تحت ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے
ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی ضرورت ہے
یورپی یونین نے انسٹیکس کے تحت ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 بریسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے امور خارجہ کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایک بار پھر جامع ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران ایران کے قائم خصوصی مالیاتی نظام انسٹیکس کو عملی جامہ پہنانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا اور اس کے تحت پہلا مالیاتی لین دین آئندہ چند ہفتوں میں انجام پانے کی توقع ظاہر کی گئی۔
 یورپی یونین کے امور خارجہ کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا کہ تمام یورپی ممالک ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے پر مکمل طور سے عملدرآمد کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔
 ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد یورپی ٹرائیکا نے ایٹمی معاہدے کو امریکی پابندیوں کے اثرات سے بچانے کے لیے لازمی اقدامات کا وعدہ کیا تھا لیکن یورپ کی جانب سے ظاہری اقدامات کے سوا ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کا تاحال مشاہدہ نہیں کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcdzz0o5yt0xf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ