QR codeQR code

ٹرمپ کی سب سے بڑی غلطی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی ہے

روس کی جیو پولیٹیکل اکیڈمی کے سربراہ لیئونیڈ ایواشیف نے پیر کو ماسکو میں کہا

14 May 2019 گھنٹہ 18:38

روس کی جیو پولیٹیکل اکیڈمی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے غیر سنجیدہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی اقدامات نے مشرق وسطی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے


روس کی جیو پولیٹیکل اکیڈمی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے غیر سنجیدہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی اقدامات نے مشرق وسطی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے
روس کی جیو پولیٹیکل اکیڈمی کے سربراہ لیئونیڈ ایواشیف نے پیر کو ماسکو میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے اقدامات کے نتائج کا کبھی بھی انداز نہیں لگاتے - مذکورہ روسی عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ کی سب سے بڑی غلطی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی تھی چنانچہ اس کی وجہ سے آج امریکا اپنے اتحادیوں کے درمیان بھی الگ تھلگ پڑگیا ہے ۔ روس کی جیو پولیٹیکل اکیڈمی کے سربراہ نے کہا کہ آج کوئی بھی ملک وائٹ ہاؤس کی مہم جوئیوں میں اس کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہے - ایواشف نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ صرف سعودی عرب ، متحدہ عرب اور اسرائیل ہی مشرق وسطی کے بارے میں ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کررہے ہیں کہاکہ ٹرمپ کے اقدامات مشرق وسطی کے لئے خطرناک ہیں 


خبر کا کوڈ: 420103

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420103/ٹرمپ-کی-سب-سے-بڑی-غلطی-ایٹمی-معاہدے-علیحدگی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com