تاریخ شائع کریں2019 14 May گھنٹہ 18:31
خبر کا کوڈ : 420101

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیسری طاقت نے روکا ہے

 پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہ کیا تو اسلام آباد تہران کو جرمانہ ادا کرنے پر مجبور ہو گا۔
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیسری طاقت نے روکا ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہ کیا تو اسلام آباد تہران کو جرمانہ ادا کرنے پر مجبور ہو گا۔
 پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہم مسلسل رابطے میں ہیں۔
 پاکستان کے وزیر خارجہ نے پابندیوں کو پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیسرے فریق نے اس عظیم اقتصادی منصوبے کی تکمیل کو مشکل بنا دیا ہے۔
 پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ان کا ملک، اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کی غرض سے لازمی اقدامات عمل میں لائے گا۔ 
https://taghribnews.com/vdchvvnkz23nizd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ