QR codeQR code

عرب نیوز کی خبر ایران پاکستان گیس منصوبے کے خلاف سازش ہے

 پاکستانی کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے کہا

14 May 2019 گھنٹہ 18:27

اسلامی جمہوریہ ایران میں متعین پاکستان کی سفیر نے ایران پاکستان گیس منصوبے کے بارے میں عرب نیوز کی خبر کو جھوٹ اور سازش پر مبنی قرار دیا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران میں متعین پاکستان کی سفیر نے ایران پاکستان گیس منصوبے کے بارے میں عرب نیوز کی خبر کو جھوٹ اور سازش پر مبنی قرار دیا ہے۔
 پاکستانی کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے تہران میں منعقدہ عالمی قرآن کانفرنس کے موقع پر سحر اردو ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پاکستان گیس منصوبے کے خلاف عرب نیوز کی خبر کو جھوٹ کا پلندہ اور ایران پاکستان تعلقات کے خلاف سازش قرار دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے مینیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت نے اس سلسلے میں سرے سے کوئی گفتگو نہیں کی ہے جس کا حوالہ عرب نیوز نے دیا ہے۔  
انہوں نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں مثبت پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران سے ایک اعلیٰ سطحی وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے۔  
یاد رہے کہ پاکستان کے مختلف اخبارات نے عرب نیوز کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں پاکستان انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے مینیجنگ ڈائریکٹر، صولت مبین کی مبینہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا گیا تھا کہ امریکی پابندیوں کے پیش نظر پاکستان نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھنے سے انکار اور ایران کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 420099

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420099/عرب-نیوز-کی-خبر-ایران-پاکستان-گیس-منصوبے-کے-خلاف-سازش-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com