تاریخ شائع کریں2019 14 May گھنٹہ 18:20
خبر کا کوڈ : 420097

دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں

پاکستان کے صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال نے مذمت کی
پاکستانی حکام نے کوئٹہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز جرم قرار دیا ہے۔
دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں
پاکستانی حکام نے کوئٹہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز جرم قرار دیا ہے۔
پاکستان کے صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال نے پیر کے روز کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اس قسم کے حملوں سے واضح ہو گیا ہے کہ دہشت گرد کسی دین و مذہب پر یقین نہیں رکھتے۔
پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے اپنے اپنے بیانات میں اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں پیر کے روز ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم چار افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والا یہ تیسرا دہشت گردانہ حملہ ہے۔
قبل ازیں لاہور کے داتا دربار اور ساحلی شہر گوادر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں سترہ افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcb9gbazrhb5gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ