تاریخ شائع کریں2019 13 May گھنٹہ 23:55
خبر کا کوڈ : 419930

ایران ایٹمی معاہدے پر اپنے مفادات کے مطابق عمل کرسکتا ہے

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر یورپی ممالک کی طرف سے عمل نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے خارج ہونے کا حق ہے
ایران ایٹمی معاہدے پر اپنے مفادات کے مطابق عمل کرسکتا ہے
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر یورپی ممالک کی طرف سے عمل نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے خارج ہونے کا حق ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر یورپی ممالک کی طرف سے عمل نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے خارج ہونے کا حق ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ، جبکہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ہی خارج ہوگیا۔ لاوروف نے کہا کہ ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے خارج ہونے کا حق حاصل ہے اور اگر یورپی ممالک نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو ایران معاہدے سے خارج ہوسکتا ہے۔ لاوروف نے کہا کہ ایران کا اقدام مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر معاہدے سے کوئی ایک فریق خارج ہوجائے تو دوسرا فریق بھی معاہدے سے خارج ہوسکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfm1djxw6dy1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ