>> تقريب خبررسان ايجنسی (TNA) - امریکی بحری بیڑے کی خلیج فارس روانگی کوئی نیا مسئلہ نہیں - پرنٹ کریں

QR codeQR code

امریکی بحری بیڑے کی خلیج فارس روانگی کوئی نیا مسئلہ نہیں

ایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل حسین خانزادی نے کہا ہے

13 May 2019 گھنٹہ 21:38

ایران کے مفادات اور سرحدوں کے دفاع کے لئے پوری تیاری ہے اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے


ایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ ایران کے مفادات اور سرحدوں کے دفاع کے لئے پوری تیاری ہے اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کوئی خطرہ امریکہ سے ہے یا کسی اور ملک سے ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابقایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل حسین خانزادی نے  بندرعباس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری بیڑے کی خلیج فارس روانگی کا موضوع کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی اس مسئلے کو کوئی اہمیت دی جا سکتی ہے اس لئے کہ علاقے میں امریکی فوجی موجودگی نمائشی، بے فائدہ اور فریب کارانہ ہے۔حسین خانزادی نے علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی اجتماعی سلامتی اور عزت و اقتدار کو مضبوط بنانے  کی واحد راہ، علاقائی تعاون ہے اور اس تعاون کی بدولت علاقے میں  امریکا کے غلط اقدامات کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 419926

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/419926/امریکی-بحری-بیڑے-کی-خلیج-فارس-روانگی-کوئی-نیا-مسئلہ-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com