تاریخ شائع کریں2019 13 May گھنٹہ 21:38
خبر کا کوڈ : 419926

امریکی بحری بیڑے کی خلیج فارس روانگی کوئی نیا مسئلہ نہیں

ایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل حسین خانزادی نے کہا ہے
ایران کے مفادات اور سرحدوں کے دفاع کے لئے پوری تیاری ہے اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے
امریکی بحری بیڑے کی خلیج فارس روانگی کوئی نیا مسئلہ نہیں
ایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ ایران کے مفادات اور سرحدوں کے دفاع کے لئے پوری تیاری ہے اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کوئی خطرہ امریکہ سے ہے یا کسی اور ملک سے ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابقایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل حسین خانزادی نے  بندرعباس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری بیڑے کی خلیج فارس روانگی کا موضوع کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی اس مسئلے کو کوئی اہمیت دی جا سکتی ہے اس لئے کہ علاقے میں امریکی فوجی موجودگی نمائشی، بے فائدہ اور فریب کارانہ ہے۔حسین خانزادی نے علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی اجتماعی سلامتی اور عزت و اقتدار کو مضبوط بنانے  کی واحد راہ، علاقائی تعاون ہے اور اس تعاون کی بدولت علاقے میں  امریکا کے غلط اقدامات کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcauonyi49n6o1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ