QR codeQR code

امریکہ اپنی مرضی کی بنیادوں پر مذکرات چاہتا ہے

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے کہا

13 May 2019 گھنٹہ 21:25

ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے


ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس کے موقع پر تہران کے ساتھ مذاکرات کے لئے واشنگٹن کی آمادگی پر مبنی امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی خاص شرطیں ہیں اس لئے کہ اسلامی انقلاب کے بعد ایران نے ایک بار جوہری شعبے میں امریکہ کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کئے مگر امریکہ یکطرفہ طور پر پیچھے ہٹ گیا اور مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا۔
انھوں نے کہا کہ ایران ہار جیت کے مذاکرات میں شامل نہیں ہو گا جبکہ ایران بحران بھی نہیں بڑھانا چاہتا اور اس کا خیال ہے کہ مستقبل میں امریکیوں کا موقف مزید کمزور ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی حکمت عملی امریکہ کے مقابلے میں دفاع اور اسے برابر کی ٹکر دینا ہے اور ایران نے گذشتہ برسوں کے دوران امریکی دشمنی کو سجھتے ہوئے ہی پوری دفاعی تیاری کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 419924

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/419924/امریکہ-اپنی-مرضی-کی-بنیادوں-پر-مذکرات-چاہتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com