QR codeQR code

شامی فوج اور جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے درمیان لڑائی جاری

حلب کے شمال مغربی علاقے میں شامی فوج اور جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے درمیان لڑائی جاری ہے

13 May 2019 گھنٹہ 19:09

شام کے شہر حلب کے شمال مغربی علاقے میں شامی فوج اور جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے درمیان لڑائی جاری ہے


شام کے شہر حلب کے شمال مغربی علاقے میں شامی فوج اور جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب  کے شمال مغرب میں واقع علاقے کاستلو میں فوج اور دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے درمیان جنگ جاری ہے اور اس درمیان بم دھماکوں کی بھی آواز سنائی دے رہی ہے-
المیادین ٹی وی کے رپورٹر نے خبر دی ہے کہ شامی فوج اور جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے درمیان حلب شہر کے کچھ فاصلے پر خان طومان اور خلصہ کے قریب بھی گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ شامی فوج نے حماہ میں بھی اپنے زیر کنٹرول علاقوں کا دائرہ وسیع کرنا شروع کر دیا ہے۔
اس درمیان شامی فوج نے احراج کرکات اور کفرنبودہ میں دہشت گردوں کے حملوں کو بری طرح پسپا کر دیا- شامی فوج نے ادلب کے مغرب میں ایک نیا جنگی محاذ کھول دیا ہے۔
شام سے ہی خبر ہے کہ شامی فوج نے ادلب کے جنوب میں ہبیط نامی گاؤں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا- دوسری جانب دہشت گردوں نے صوبہ حماہ کے سقیلبیہ شہر پر میزائل سے حملہ کر کے ایک خاتون اور چار بچوں کو شہید کر دیا-


خبر کا کوڈ: 419923

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/419923/شامی-فوج-اور-جبہت-النصرہ-کے-دہشت-گردوں-درمیان-لڑائی-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com