تاریخ شائع کریں2019 13 May گھنٹہ 19:01
خبر کا کوڈ : 419921

آل خلیفہ کا بحرین میں ماہ رمضان میں ظلم و ستم جاری

سعودی عرب اور بحرین میں شیعہ مسلمانوں کو بھیانک اور خوفناک مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
سعودی عرب اور بحرین میں شیعہ مسلمانوں کو بھیانک اور خوفناک مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
آل خلیفہ کا بحرین میں ماہ رمضان میں ظلم و ستم جاری
سعودی عرب اور بحرین میں شیعہ مسلمانوں کو بھیانک اور خوفناک مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مہرخبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کے شیعہ مسلمانوں پر آل سعود اور آل خلیفہ کی طرف سے بربریت اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب اور بحرین میں شیعہ مسلمانوں کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑ کر ان کے حقوق کوپامال کرنے ، انھیں کچلنے اور ان کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بحرین میں سرگرم شیعہ مسلمانوں کی شہریت منسوخ کرکے اورانھیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر نام نہاد عدالتوں سے سزائیں دی جارہی ہیں ۔ جبکہ سعودی عرب کے جابر اور ظالم حکام نے 37 شیعہ مسلمانوں کی گردنیں کاٹنے کے بعد قطیف میں مزید آٹھ شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا جبکہ 3 ابھی تک لاپتہ ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کے فوجیوں نے مشرقی علاقے قطیف میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کی انتہا کرتے ہوئے بلڈوزروں سے کئی گھروں کو مسمار کردیا ہے۔
سعودی عرب اور بحرین عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے بے گناہ شیعہ مسلمانوں کو دہشت گردی سے حوڑنے کی مذموم اور ناپاک کوشش کررہے ہیں جبکہ دنیا جانتی ہے کہ کسی بھی شیعہ کا نہ فقط کسی دہشت گرد گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ شیعہ خود سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردی کا شکار ہیں اور سعودی عرب کے تمام بھیانک جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf01djyw6dy1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ