تاریخ شائع کریں2019 12 May گھنٹہ 19:39
خبر کا کوڈ : 419718

متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ پر خوفناک دھماکے

متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ میں خوفناک دھماکے کی خـبریں موصول ہوئی ہیں
متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے تاحال فجیرہ پورٹ پر ہوئے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے
متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ پر خوفناک دھماکے
متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ میں خوفناک دھماکے کی خـبریں موصول ہوئی ہیں۔
المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق فجیرہ پورٹ پر ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں سات سے دس تیل بردار بحری جہازوں میں آگ لگ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق فجیرہ پورٹ پر دھماکے کے فوراً بعد امریکہ اور برطانونی طیاروں کو علاقے پر پروازیں کرتے دیکھا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے تاحال فجیرہ پورٹ پر ہوئے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
 بحیرہ عمان کے ساحل پر واقع الفجیرہ کی بندرگاہ، متحدہ عرب امارات کی اہم ترین بندرگاہ شمار ہوتی ہے جہاں متعدد  آئل اور انڈسٹریل جیٹیاں قائم ہیں۔
 متحدہ عرب امارات کے حکام نے گزشتہ برسوں کے دوران ابوظہبی اور فجیرہ کے درمیان تین سو ستر کلومیٹر طویل پائپ لائن بھی بـچھائی ہے تاکہ اپنے زعم میں آبنائے ہرمز کو بائی پاس کیا جا سکے۔
https://taghribnews.com/vdcjvhexouqevaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ