QR codeQR code

روزہ مسلمونوں کے درمیان مشترکات میں ایک ہے

کردستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندہ " حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسینی شاھرودی" نے کہا

11 May 2019 گھنٹہ 1:13

ماہ مبارک رمضان مسلمانوں کے درمیان ایک مشترک امر ہے تمام مسلمان ماہ مبارک کی اہمیت کے قائل ہیں


روزہ مسلمونوں کے درمیان مشترکات میں ایک ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صوبے کردستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندہ " حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسینی شاھرودی" نے ماہ رمضان مبارک کی اہمیت سے متعلق تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، ماہ مبارک رمضان اللہ کے نزدیک سب سے بہترین مہینہ ہے اور اس مہینے کا ہر دن ہر لمحہ برکات سے بھرپور ہے ماہ رمضان کی راتیں بہترین راتیں ہیں کیوں کہ مسلمان اس مہینے میں اللہ کے مہمان ہوتے ہیں۔
ماہ مبارک رمضان مسلمانوں کے درمیان ایک مشترک امر ہے تمام مسلمان ماہ مبارک کی اہمیت کے قائل ہیں۔ بیشتر اختلافات دنیوی مسائل کی بدولت ہیں اور ماہ رمضان میں انسان دنیا اور دنیوی معاملات سے آری ہوجاتا ہے اور ان اختلافات کے بنیاد ختم ہوجاتی ہے اور مسلمان ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔
سید حسینی نے کہا، ماہ مبارک رمضان کی برکتوں کے باعث فطری طور پر جرائم اور گناہ کم ہوجاتے ہیں اور یہ ایک بہت بڑا موقع ہے ہر انسان کے لیے کہ برو عادتوں کو ترک کرکے اللہ کی جانب چلا آئے۔


خبر کا کوڈ: 419442

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/419442/روزہ-مسلمونوں-کے-درمیان-مشترکات-میں-ایک-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com