تاریخ شائع کریں2019 10 May گھنٹہ 17:51
خبر کا کوڈ : 419424

لندن میں نمازیوں نے دہشتگردی کو ناکام بنا دیا

مسلح شخص کو مسجد میں موجود نمازیوں نے باہر دھکیل دیا،
لندن کی سیون کنگ مسجد میں نماز تراویح کے دوران مسلح شخص نے مسجد میں گھسنے کی کوشش جسے وہاں موجود نمازیوں نے ناکام بنا دیا
لندن میں نمازیوں نے دہشتگردی کو ناکام بنا دیا
لندن کی سیون کنگ مسجد میں نماز تراویح کے دوران مسلح شخص نے مسجد میں گھسنے کی کوشش جسے وہاں موجود نمازیوں نے ناکام بنا دیا۔
برطانوی میڈیا کےمطابق مسلح شخص کو مسجد میں موجود نمازیوں نے باہر دھکیل دیا، جبکہ مبینہ حملہ آور نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کے دوران اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق باہر نکالے جانے کے بعد مسلح شخص مسجد کے باہر ایک فائر کرکے فرار ہوگیا جبکہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں نماز تراویح کے وقت مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی تاہم نمازیوں کے پیچھا کرنے پر حملہ آور فرار ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق واقعے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور عینی شاہد کے بیانات بھی قلم بند کیے جا رہے ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی کی گئی جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdcdxn0ooyt0fo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ