تاریخ شائع کریں2019 27 April گھنٹہ 16:42
خبر کا کوڈ : 417176

تہران کو ایٹمی معاہدے کے فوائد سے محروم کیا جارہا ہے

انٹر فیکس کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا
روس کا کہنا ہے کہ امریکہ، ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے فوائد سے محروم کرنے کی کوشش کر رہا ہے
تہران کو ایٹمی معاہدے کے فوائد سے محروم کیا جارہا ہے
روس کا کہنا ہے کہ امریکہ، ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے فوائد سے محروم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انٹر فیکس کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے فوائد  سے محروم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور امریکہ کا یہ اقدام معاہدے کے خلاف ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران 2015 سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پرعمل کررہا ہے لیکن ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ تہران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے فوائد سے محروم کیا جارہا ہے۔
سرگئی ریابکوف نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے بھی اپنی متعدد رپورٹوں میں اس بات کی تائید اور تصدیق کی ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پرصاف اور شفاف طریقے سے عمل پیرا ہے لیکن اسے اس معاہدے کے فوائد سے محروم کیا جارہا ہے جس پر سخت تشویش لاحق ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات غیر قانونی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfeedjvw6dyya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ