تاریخ شائع کریں2019 26 April گھنٹہ 19:39
خبر کا کوڈ : 417004

یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے

سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں علب گذرگاہ اور الربوعہ میں رقابہ الصحن نامی علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک قسم کے پانچ میزائل فائر کئے۔ دوسری جانب یمن کی قومی حکومت نے اپنے تمام مخالفین کو تعاون کرنے کی دعوت دی ہے۔
المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر میزائل حملوں کے علاوہ ڈرون حملے اور گولہ باری کی جس میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچا اور جنوبی سعودی عرب میں سعودی فوج کا بھاری مقدار میں جنگی ساز و سامان تباہ ہو گیا۔
ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ الخوری فوجی ٹھکانے پر ہونے والے حملے میں سعودی اتحاد کی فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج کے قاصف کے ٹو نامی ڈرون طیارے نے شہر عدن کے علاقے البریقہ میں جارح فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا۔
ایک اور خبر یہ ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے فندک اسکوائر پر یمنی مدافعین نے امریکہ کے جدید ترین ٹینک کو نذر آتش کئے جانے کا ایک یادگار موڈل تیار کیا ہے۔
دریں اثنا یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ جنوبی یمن کے صوبے الضالع کے شہر الحشا میں مزاحمتی فوج کے جوانوں کی کارروائی کے نتیجے میں اس علاقے سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کا صفایا اور اس شہر میں امن قائم ہو گیا۔
اس ترجمان کے مطابق الحشا میں تین طرف سے کارروائی کی گئی جس میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی مارے گئے۔
یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی یمن کے شہر عدن میں واقع متحدہ عرب امارات کے فوجی ہیڈکوارٹر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
ادھر یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے قومی حکومت کے تمام مخالفین منجملہ کمانڈروں، فوجی افسروں اور اسی طرح سیاسی، قومی اور ثقافتی شخصیات نیز قبائلی سرداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے وطن کی آغوش میں آجائیں اور یمن کی قومی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
https://taghribnews.com/vdcfxedjjw6dyxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ