تاریخ شائع کریں2019 26 April گھنٹہ 19:32
خبر کا کوڈ : 417003

کم جونگ نے صدر پوتن سے پہلی ملاقات میں امریکہ کو اہم پیغام دے دیا

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے
روس کے شہر ولادی ووستوک میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے پہلی ملاقات میں کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ہنوئی میں صدر ٹرمپ سے ان کی ملاقات کے دوران امریکہ نے بداعتمادی کا مظاہرہ کیا۔
کم جونگ نے صدر پوتن سے پہلی ملاقات میں امریکہ کو اہم پیغام دے دیا
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا میں امن کا انحصار امریکی رویے پر ہے۔
روس کے شہر ولادی ووستوک میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے پہلی ملاقات میں کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ہنوئی میں صدر ٹرمپ سے ان کی ملاقات کے دوران امریکہ نے بداعتمادی کا مظاہرہ کیا۔
 کم جونگ ان نے کہا کہ جزیرہ نمائے کوریا اور خطے کی صورتحال بدستور بحرانی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنی ملاقات کو دوستانہ  قرار دیا۔
کم جونگ ان نے روسی صدر کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ دونوں رہنماؤں نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
 اقتدار سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا یہ پہلا دوہ  روس ہے جسے علاقے کے سیاسی اور صحافتی حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdce7f8exjh8z7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ