تاریخ شائع کریں2019 25 April گھنٹہ 17:16
خبر کا کوڈ : 416863

ایران اور روس کا باہمی تعاون شام کے بہتر حالات کا ضامن ہے

روس کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے
ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون اعلی سطح تک پہنچ گیا ہے اور شام کے حالات بہتر بنانے میں ایران اور روس کے باہمی فوجی تعاون کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں
ایران اور روس کا باہمی تعاون شام کے بہتر حالات کا ضامن ہے
روس کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون اعلی سطح تک پہنچ گیا ہے اور شام کے حالات بہتر بنانے میں ایران اور روس کے باہمی فوجی تعاون کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون اعلی سطح تک پہنچ گیا ہے اور شام کے حالات بہتر بنانے میں  ایران اور روس کے باہمی فوجی تعاون کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
روسی وزیر دفاع نے کہا کہ روس اور ایران مشترکہ طور پر عالمی دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ آستانہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا شام میں قیام امن کے سلسلے میں اہم کردار رہا ہے۔
روسی وزیر دفاع نے عالمی معاہدوں اور ایران و گروپ 1+ 5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کے سلسلے میں امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی معاہدوں کو کمزور کرکے عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ روسی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ نے کئی عالمی معاہدوں کو نظر انداز کرکے عالمی امن کو خطرے میں ڈالدیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdch--nkx23nz6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ