تاریخ شائع کریں2019 25 April گھنٹہ 15:27
خبر کا کوڈ : 416835

امریکہ کو حق نہیں کسی بھی ملک پر اپنی مرضی مسلط کرے

پاکستانی سینیٹر عبدالقیوم خان نے اسلام آباد میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
پاکستانی سینیٹر اور ایران و پاکستان دوستی گروپ کے کوآرڈینیٹر عبدالقیوم خان نے ایرانی تیل کے خریداروں کو دیئے گئے استثنا کی مدت میں توسیع نہ کرنے کے امریکی اقدام پر تنقید
امریکہ کو حق نہیں کسی بھی ملک پر اپنی مرضی مسلط کرے
پاکستانی سینیٹر اور ایران و پاکستان دوستی گروپ کے کوآرڈینیٹر عبدالقیوم خان نے ایرانی تیل کے خریداروں کو دیئے گئے استثنا کی مدت میں توسیع نہ کرنے کے امریکی اقدام پر تنقید کی ہے۔
پاکستانی سینیٹر عبدالقیوم خان نے اسلام آباد میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی تیل کے خریداروں کو دی گئی چھوٹ کی مدت میں توسیع نہ کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ امریکا کے اشتعال انگیز اقدامات سے علاقے میں بدامنی پھیل رہی ہے-
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق کسی بھی ملک کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسرے ملکوں پر اپنی مرضی یا پالیسی مسلط کرے-
عبدالقیوم خان نے کہا کہ امریکا ان ملکوں کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہا ہے جو اپنی پالیسیاں آزادانہ طریقے سے وضع کرتے ہیں اور امریکا کی  تسلط پسندی کو قبول نہیں کرتے- 
https://taghribnews.com/vdcgw39tnak9q74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ