تاریخ شائع کریں2019 24 April گھنٹہ 19:24
خبر کا کوڈ : 416707

روضہ ابراہیمی میں مسلمانوں کا داخلہ بند کردیا گیا

روضہ ابراہیمی کے متولی حفظی ابوسنینہ نے بتایا ہے
صیہونی فوجیوں نے الخلیل میں واقع حضرت ابراہیم علیہ السلام کے روضے میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔
روضہ ابراہیمی میں مسلمانوں کا داخلہ بند کردیا گیا
صیہونی فوجیوں نے الخلیل میں واقع حضرت ابراہیم علیہ السلام کے روضے میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔
روضہ ابراہیمی کے متولی حفظی ابوسنینہ نے بتایا ہے سیکڑوں کی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں نے منگل کی صبح حملہ کرکے روضہ ابراہیمی کو اپنے حصار میں لے کر فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا۔بعد ازاں سیکڑوں صیہونی روضہ ابراہیمی میں داخل ہوئے اور وہاں اپنا مذہبی تہوار منایا ہے جس پر علاقے کے مسلمانوں میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا۔
دوسری جانب صہیونی وزیر زراعت کی سرکردگی میں بھی صیہونیوں کے ایک گروپ نے مسجد الاقصی میں داخل ہوکر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن  کے مختلف علاقوں سے کم سے کم سولہ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے
https://taghribnews.com/vdce7p8efjh8zfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ