تاریخ شائع کریں2019 24 April گھنٹہ 19:14
خبر کا کوڈ : 416697

روسی فیڈرل سیکورٹی سروس نے داعش کے ٹھکانے تباہ کردیے

 روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس ایف ایس بی نے اعلان کیا ہے
ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے نیٹ ورک کو تباہ اور اس سے وابستہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا
روسی فیڈرل سیکورٹی سروس نے داعش کے ٹھکانے تباہ کردیے
روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس ایف ایس بی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے نیٹ ورک کو تباہ اور اس سے وابستہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
 روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس ایف ایس بی نے اعلان کیا ہے کہ داعش سے وابستہ نیٹ ورک کے افراد جمہوریہ چچینیا اور تاتاریہ میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔ پچھلے مہینوں کے دوران روس میں کئی دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں-
روس نے ستمبر دو ہزار پندرہ میں شام کی حکومت کی باضابطہ درخواست پر داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لیا اور روسی فضائیہ نے شام میں داعش اور جبہہ النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور آج بھی وہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی جنگ میں شامی فوج کا ساتھ دے رہا ہے۔
شام میں بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا اور اس کے اتحادی ملکوں منجملہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت  گردوں کے حملے سے  شروع ہوا۔
اس بحران کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں موڑنا تھا- اس کے بعد شام نے روس اور ایران سے درخواست کی تھی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کی مدد کریں-
https://taghribnews.com/vdccoeq0m2bqse8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ