تاریخ شائع کریں2019 24 April گھنٹہ 15:11
خبر کا کوڈ : 416666

اقوام متحدہ ایران پر یکطرفہ معاشی اور مالی پابندیوں کی مخالفت کرتی ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کی ترجمان مونیکا گریلے نے کہا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے دنیا کے ممالک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں آزادی اور آزاد تجارتی سرگرمیوں کے لئے رکاوٹ قراردیا ہے
اقوام متحدہ ایران پر یکطرفہ معاشی اور مالی پابندیوں کی مخالفت کرتی ہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے دنیا کے ممالک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں آزادی اور آزاد تجارتی سرگرمیوں کے لئے رکاوٹ قراردیا ہے.
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کی ترجمان مونیکا گریلے نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کی صدر،دنیا کے ممالک کے خلاف یکطرفہ معاشی اور مالی پابندیوں کی مخالفت کرتی ہیں.
جب ان سے پوچھا گیا کہ صدر جنرل اسمبلی کا ایران مخالف امریکہ کی تیل پابندیوں سے متعلق کیا مؤقف ہے جسے ایرانی وزیر خارجہ نے معاشی دہشتگردی قرار دیا ہے تو انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی صدر ایسی تمام یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں عالمی قوانین اور منشور اقوام متحدہ کی کھلی خلاف ورزی سمجھتی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے یکطرفہ معاشی اقدامات، دنیا بھر میں آزادی اور مفت تجارت کو محدود کرتے ہیں.
مونیکا گریلے نے کہا کہ ہر قسم کے اختلاف کو مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے.
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہو گئے.
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیونے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران، ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسی کے تسلسل میں پابندیوں کے حوالے سے ایران سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کو دی گئی چھوٹ کی عدم تجدید کا اعلان کیا۔
https://taghribnews.com/vdciqqa5qt1azq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ