تاریخ شائع کریں2019 24 April گھنٹہ 14:53
خبر کا کوڈ : 416658

24 گھنٹوں میں امریکہ میں 63 ہلاک

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اکسٹھ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں
چوبیس گھنٹے کے دوران میری لینڈ، فلوریڈا، لوئیزیانا، اوھایو ایلینوائے ٹکساس، پینسلوانیا اور میسا چوسٹس سمیت مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تریسٹھ واقعات ریکارڈ کیے گئے
24 گھنٹوں میں امریکہ میں 63 ہلاک
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اکسٹھ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میری لینڈ، فلوریڈا، لوئیزیانا، اوھایو ایلینوائے ٹکساس، پینسلوانیا اور میسا چوسٹس سمیت مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تریسٹھ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے مذکورہ واقعات میں کم سے کم اکیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے ہیں۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہرسال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔امریکہ کے سابق صدر اوباما نے ہتھیار رکھنے کی شرائط کو قدرے سخت کرنے کے لئے قانون منظور کرانے کی کوشش کی تھی تاہم اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔
https://taghribnews.com/vdcjimexouqevmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ