تاریخ شائع کریں2019 24 April گھنٹہ 14:51
خبر کا کوڈ : 416657

امریکہ طویل عرصے سے ایرانی عوام سے دشمنی کررہا ہے

روس نے ایرانی تیل کی فروخت پر امریکی پابندیوں کو عوام دشمنی قرار دیا ہے
امریکہ طویل عرصے سے ایرانی عوام سے دشمنی اور ان پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے
امریکہ طویل عرصے سے ایرانی عوام سے دشمنی کررہا ہے
روس نے ایرانی تیل کی فروخت پر امریکی پابندیوں کو عوام دشمنی قرار دیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے نیوز ایجنسی ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ طویل عرصے سے ایرانی عوام سے دشمنی اور ان پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حالیہ اقدام کو الگ نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا بھی ایران کی حکومت اور عوام کو نشانہ بنانے کی امریکی پالیسی کا حصہ ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران جامع ایٹمی معاہدے پر بدستور عمل کر رہا ہے لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ تہران جو بھی کرلے اسے آخر کار امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
https://taghribnews.com/vdciwqa5yt1azq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ