تاریخ شائع کریں2019 24 April گھنٹہ 14:46
خبر کا کوڈ : 416654

طرابلس شہر سے محض دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں،خلیفہ حفتر

لیبیا کے مختلف علاقوں خاص طور سے دارالحکومت طرابلس اور اس کے نواح میں لڑائی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے
لیبیا کے مختلف علاقوں خاص طور سے دارالحکومت طرابلس اور اس کے نواح میں لڑائی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے
طرابلس شہر سے محض دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں،خلیفہ حفتر
لیبیا کے مختلف علاقوں خاص طور سے دارالحکومت طرابلس اور اس کے نواح میں لڑائی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ قومی وفاق کی حکومت کے فوجی ذرائع نے دعوی کیا کہ ہے کہ طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا بڑا حصہ آزاد کرالیا گیا ہے۔ دوسری جانب خلیفہ حفتر کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ وہ طرابلس شہر سے محض دس کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہے۔
وزیراعظم فائز سراج کے زیرقیادت قومی وفاق کی حکومت کی وفادار فوج کہنا ہے کہ اس نے تین جانب سے بھرپور آپریشن کرتے ہوئے طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بڑے حصے کو خلیفہ حفتر کی فوج سے آزاد کرالیا ہے۔ طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے تمام نواحی علاقوں پر قومی وفاق کی حکومت کی وفادار فوجوں کے کنٹرول کے پیش علاقے میں موجود خلیفہ حفتر کے فوجی ان کے محاصر ے میں آگئے ہیں۔لیبیا کی قومی وفاقی حکومت سے وابستہ فوجی ذرائع  کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن کے نتیجے میں خلیفہ حفتر کے فوجیوں کو بہت پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور اب طرابلس کے ہوائی اڈے کے اطراف میں واقع رہائشی علاقوں پر راکٹ لگنے کا خطرہ بھی ختم ہوگیا ہے۔لیبیا کا بحران رواں ماہ کے اوائل میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ایک ایسے وقت میں جب عالمی برداری لیبیا کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی غرض سے کثیرالفریقی اجلاس کی تیاریوں میں مصروف تھی، جنرل خلیفہ حفتر کی فوج نے چار اپریل کو طرابلس پر حملہ کرکے سیاسی صورتحال کو دھماکہ خیز بنادیا۔خلیفہ حفتر کو توقع تھی کہ محض چند روز میں دارالحکومت طرابلس اس کے قبضے میں آجائے گا لیکن بیس روز گزرنے کے باوجود صورتحال جوں کی توں باقی ہے۔قریقین کے درمیان جھڑپوں میں زبردست جانی اور مالی نقصان بھی ہو رہا ہے اور عالمی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک ایک ہزار چار سو پچاس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcftvdjjw6dyva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ