تاریخ شائع کریں2019 23 April گھنٹہ 12:58
خبر کا کوڈ : 416423

کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے ہڑتال کا اعلان

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی اپیل پر ہڑتال جاری
وادی کشمیر میں حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے منگل کو کشمیرمیں ہڑتال کی کال دی ہے۔
کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے ہڑتال کا اعلان
وادی کشمیر میں حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے منگل کو کشمیرمیں ہڑتال کی کال دی ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی اپیل پر آج منگل کے روز ہڑتال کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر تمام کاروباری مراکز،دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹرین سروس بھی معطل ہے اور انٹرنیٹ کی سہولیت بھی میسر نہیں ہے اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔
مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ ایک روزہ احتجاجی ہڑتال لبریشن فرنٹ کے محبوس و علیل چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ دہلی میں این آئی اے کے غیر قانونی اور ہتک آمیز سلوک، این آئی اے اور ای ڈی کی جانب سے کشمیری قائدین، ان کے اہل و عیال اور بچوں، سرکردہ کشمیری تاجروں، ٹریڈ یونین قائدین اور زندگی کے دوسرے شعبہ جات سے متعلق افراد کو تنگ کرنے کے خلاف کی جارہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ این آئی اے کے اسی غیر قانونی اور ہتک آمیز رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یاسین ملک پچھلے 12 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور رام منوہر لوہیا ہسپتال میں ان کی حالت خراب ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8mextuqevxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ