تاریخ شائع کریں2019 23 April گھنٹہ 12:56
خبر کا کوڈ : 416420

بھارت میں 117 نشستوں کیلئے انتخابات شروع

ہندوستان میں لوک سبھا کے تیسرے مرحلے کے تحت پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی
ہندوستان میں لوک سبھا کی 117 نشستوں کیلئے تیسرے مرحلے کے تحت پولنگ آج صبح 7 بجے شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر شام تک جاری رہے گی
بھارت میں 117 نشستوں کیلئے انتخابات شروع
ہندوستان میں لوک سبھا کے تیسرے مرحلے کے تحت پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی۔
ہندوستان میں لوک سبھا کی 117 نشستوں کیلئے تیسرے مرحلے کے تحت پولنگ آج صبح 7 بجے شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر شام تک جاری رہے گی۔
لوک سبھاانتخابات کے تیسرے مرحلے میں 15ریاستوں میں 117 لوک سبھا سیٹوں میں ووٹنگ ہورہی ہے۔جن میں آسام کے 4، بہار کی 5، چھتس گڑھ 7، گجرات کی 26، گوا کی 2، جموں اور کشمیرکی 1 کرناٹک میں 14، کیرل کی 14،مہاراشٹر کی 20،، اوڑھ میں 14 اترپردیش میں 6اور مغربی بنگال کی 10سیٹیں شامل ہیں.جبکہ دادرا و نگرحویلی کی ایک اور دمن اور دیو کی ایک لوک سبھا سیٹ پروپولنگ شروع ہوگئی ہے۔
تیسرے مرحلے میں جملہ 18.56 کروڑ ووٹرزاپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جملہ 2.10 لاکھ پولنگ اسٹیشن / بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پہلے دو مراحل میں لوک سبھا کی 91 اور 96 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ یہ مراحل 11 اور 18 اپریل کو منعقد ہوئے تھے ۔
آج کے مرحلے میں اہم امیدواروں میں بی جے پی کے صدر امیت شاہ ‘ کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور کئی مرکزی وزرا اور اہم امیدوار شامل ہیں۔
ملک بھر میں سات مراحل میں انتخابات کروائے جارہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgx39tzak9qt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ