تاریخ شائع کریں2019 22 April گھنٹہ 18:34
خبر کا کوڈ : 416235

لیبیا میں امریکی اور سعودی مداخلت کے بعد حالات دن بدن کشیدہ

لیبیا میں امریکی اور سعودی مداخلت کے بعد حالات دن بدن کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔
4 اپریل سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث کم از کم 1128افراد زخمی اور 30000سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں
لیبیا میں امریکی اور سعودی مداخلت کے بعد حالات دن بدن کشیدہ
لیبیا میں امریکی اور سعودی مداخلت کے بعد حالات دن بدن کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لیبیا میں جاری خانہ جنگی کے حوالے سے بیان میں بتایا گیا کہ 4 اپریل سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث کم از کم 1128افراد زخمی اور 30000سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں
لیبیا میں تازہ جھڑپیں تقریبا تین ہفتے قبل اس وقت شروع ہوئیں جب خلیفہ حفتر نے سعودی عرب کے چند روزہ دورے اور سعودی حکام سے ملاقاتوں کے بعد طرابلس پر حملے کا اعلان کردیا۔
لیبیا میں اس وقت دو متوازی حکومتیں ہیں۔ایک حکومت کی پارلیمنٹ طبرق میں ہے جس کو مشرقی علاقے میں جنرل خلیفہ حفتر کی نیشنل فوج کی حمایت حاصل ہے جبکہ دوسری حکومت دارالحکومت طرابلس میں قومی وفاق کی ہے جس کی سربراہی فائز السراج کر رہے ہیں اور فائز السراج کی ہی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
لیبیا میں دوہزار گیارہ سے امریکا اور نیٹو کی مداخلت کے بعد سے بدامنی اور بحران پایا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaeinym49n6u1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ