تاریخ شائع کریں2019 22 April گھنٹہ 12:43
خبر کا کوڈ : 416146

ٹرمپ پر روس کے ساتھ مل کر سازش کرنے کے الزامات عائد

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں پر روس سے ملی بھگت اور سازش کرنے کے الزامات عائد
رابرٹ میولر کی رپورٹ شائع ہونے کے بعد امریکی قانون سازوں نے مختلف ٹی وی شوز میں تبصرے کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے
ٹرمپ پر روس کے ساتھ مل کر سازش کرنے کے الزامات عائد
امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق خصوصی تفتیش کار رابرٹ میولر کی رپورٹ شائع ہونے کے بعد امریکی قانون سازوں نے مختلف ٹی وی شوز میں تبصرے کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔
رابرٹ میولر کی جانب سے چند روز قبل جاری کی گئی رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں پر روس سے ملی بھگت اور سازش کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کرنے والی 2020 کی پہلی صدارتی امیدوار بن گئیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے رابرٹ میولر کی رپورٹ پڑھی اور اس کے اختتام پر مجھے احساس ہوا کہ مواخذہ ہونا اصولی ہے۔الزبتھ وارن نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ یہ صرف موجودہ صدر کے لیے نہیں بلکہ مستقبل کے تمام صدور کا معاملہ ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
ادھراسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ رابرٹ میولر کی رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پریشان کن تصویر موجود ہے، جو دھوکے، جھوٹ اور غیر منصفانہ رویے کا جال بن رہے ہیں اور ایسے ظاہر کررہے ہیں جیسے قانون ان پر لاگو نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ امریکی اٹارنی جنرل ولیم بر نے دانستہ طور پر رابرٹ میولر کی رپورٹ کے اہم حصوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
امریکی کانگریس میں سینئر ڈیموکریٹس ارکان رابرٹ میولر کی مکمل رپورٹ پر رسائی حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں تاکہ مواخذے سے متعلق فیصلہ کیا جاسکے۔
کانگریس کی کمیٹی برائے عدلیہ کی چیئرمین جیرالڈ نیڈلر نے کہا کہ وہ کسی تدوین کے بغیر رابرٹ میولر کی رپورٹ طلب کریں گے۔ جیرالڈ نیڈلر، نینسی پیلوسی اور اکثریتی رہنما اسٹینی ہوایر کو خدشہ ہے کہ سینیٹ میں ری پبلکنز کی جانب سے امریکی صدر کی حمایت کیے جانے کی وجہ سے مواخذے کی کوشش ناکام ہوجائے گی جو 2020 کے انتخابات پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔
خیال رہے کہ 22 ماہ کی طویل تحقیقات کے بعد 2016 کے انتخابات میں روس کی مداخلت سے متعلق شائع کی گئی رابرٹ میولر کی رپورٹ قانون سازوں کو اس بحث کو جاری رکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcba0ba0rhb88p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ